1. تقُو ع کے چرواہوں میں سے عامُو س کا کلام جو اُس پرشاہِ یہُودا ہ عُزِّیاہ اور شاہِ اِسرائیل یرُبعا م بِن یُوآس کے ایّام میں اِسرائیل کی بابت بَھونچال سے دو سال پہلے رویا میں نازِل ہُؤا۔:-
2. اُس نے کہا کہخُداوند صِیُّون سے نعرہ مارے گااور یروشلیِم سے آواز بُلند کرے گااور چرواہوں کی چراگاہیں ماتم کریں گیاور کرمِل کی چوٹی سُوکھ جائے گی۔
3. خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ دمِشق کے تِین بلکہ چار گُناہوں کے سبب سے مَیں اُس کو بے سزا نہ چھوڑُوں گا کیونکہ اُنہوں نے جِلعاد کو کھلِیہان میں داؤنے کے آ ہنی اَوزارسے رَوند ڈالا ہے۔