طِطُس 2:1-6 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. لیکن تُو وہ باتیں بیان کر جو صحِیح تعلِیم کے مُناسِب ہیں۔

2. یعنی یہ کہ بُوڑھے مَرد پرہیزگار سنجِیدہ اور مُتّقی ہوں اور اُن کا اِیمان اور مُحبّت اور صبر صحِیح ہو۔

3. اِسی طرح بُوڑھی عَورتوں کی بھی وضع مُقدّسوں کی سی ہو ۔ تُہمت لگانے والی اور زِیادہ مَے پِینے میں مُبتلا نہ ہوں بلکہ اچھّی باتیں سِکھانے والی ہوں۔

4. تاکہ جوان عَورتوں کو سِکھائیں کہ اپنے شَوہروں کو پیار کریں ۔ بچّوں کو پیار کریں۔

5. اور مُتّقی اور پاک دامن اور گھر کا کاروبار کرنے والی اور مِہربان ہوں اور اپنے اپنے شَوہر کے تابِع رہیں تاکہ خُدا کا کلام بدنام نہ ہو۔

6. جوان آدمِیوں کو بھی اِسی طرح نصِیحت کر کہ مُتّقی بنیں۔

طِطُس 2