طِطُس 1:10-13 Urdu Bible Revised Version (URD)

10. کیونکہ بُہت سے لوگ سَرکش اور بیہُودہ گو اور دغاباز ہیں خاص کر مختُونوں میں سے۔

11. اِن کا مُنہ بند کرنا چاہئے ۔ یہ لوگ ناجائِز نفع کی خاطِر نا شایستہ باتیں سِکھا کر گھر کے گھر تباہ کر دیتے ہیں۔

12. اُن ہی میں سے ایک شخص نے کہا ہے جو خاص اُن کا نبی تھا کہ کُریتی ہمیشہ جُھوٹے ۔ مُوذی جانور ۔ احدی کھاؤ ُہوتے ہیں۔

13. یہ گواہی سچ ہے ۔ پس اُنہیں سخت ملامت کِیا کر تاکہ اُن کا اِیمان درُست ہو جائے۔

طِطُس 1