1. اُس سرکش و ناپاک و ظالِم شہر پر افسوس!۔
2. اُس نے کلام کو نہ سُنا ۔ وہ تربِیّت پذِیر نہ ہُؤا ۔ اُس نے خُداوند پر توکُّل نہ کِیا اور اپنے خُدا کی قُربت کی آرزُو نہ کی۔
3. اُس کے اُمرا اُس میں گرجنے والے بَبر ہیں ۔ اُس کے قاضی بھیڑئے ہیں جو شام کو نِکلتے ہیں اور صُبح تک کُچھ نہیں چھوڑتے۔