1. اَے بے حیا قَوم جمع ہو! جمع ہو!۔
2. اِس سے پہلے کہ تقدِیرِ الٰہی ظاہِرہو اور وہ دِن بُھس کی مانِند جاتا رہے اور خُداوند کا قہرِ شدِید تُم پر نازِل ہو اور اُس کے غضب کا دِن تُم پر آ پُہنچے۔
3. اَے مُلک کے سب حلِیم لوگو جو خُداوند کے احکام پر چلتے ہو اُس کے طالِب ہو! راستبازی کو ڈُھونڈو ۔ فروتنی کی تلاش کرو ۔شاید خُداوند کے غضب کے دِن تُم کو پناہ مِلے۔