زکریاہ 6:1-4 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. تب مَیں نے پِھر آنکھ اُٹھا کر نِگاہ کی تو کیا دیکھتا ہُوں کہ دو پہاڑوں کے درمِیان سے چار رتھ نِکلے اوروہ پہاڑ پِیتل کے تھے۔

2. پہلے رتھ کے گھوڑے سُرنگ ۔ دُوسرے کے مُشکی۔

3. تِیسرے کے نُقرہ اور چَوتھے کے ابلق تھے۔

4. تب مَیں نے اُس فرِشتہ سے جو مُجھ سے کلام کرتا تھاپُوچھا اَے میرے آقا یہ کیا ہیں؟۔

زکریاہ 6