زکریاہ 10:1-2 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. پِچھلی برسات کی بارِش کے لِئے خُداوند سے دُعا کرو ۔ خُداوند سے جو بِجلی چمکاتا ہے ۔ وہ بارِش بھیجے گا اور مَیدان میں سب کے لِئے گھاس اُگائے گا۔

2. کیونکہ تِرافِیم نے بطالت کی باتیں کہی ہیں اور غَیب بِینوں نے بطالت دیکھی اور جُھوٹے خواب بیان کِئے ہیں۔ اُن کی تسلّی بے حقِیقت ہے اِس لِئے وہ بھیڑوں کی مانِند بھٹک گئے۔ اُنہوں نے دُکھ پایا کیونکہ اُن کا کوئی چرواہا نہ تھا۔

زکریاہ 10