زبُو 99:1-6 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. خُداوند سلطنت کرتا ہے ۔ قَومیں کانپیں۔وہ کرُّوبیوں پر بَیٹھتا ہے ۔ زمِین لرزے۔

2. خُداوند صِیُّون میں بزُرگ ہےاور وہ سب قَوموں پر بُلند و بالا ہے۔

3. وہ تیرے بزُرگ اور مُہِیب نام کی تعرِیف کریں۔وہ قُدُّوس ہے۔

4. بادشاہ کی قُوّت اِنصاف پسند ہے۔تُو راستی کو قائِم کرتا ہے۔تُو ہی نے عدل اور صداقت کو یعقُوب میں رائِج کِیا ۔

5. تُم خُداوند ہمارے خُدا کی تمجِید کرو۔اور اُس کے پاؤں کی چَوکی پر سِجدہ کرو۔وہ قُدُّوس ہے۔

6. اُس کے کاہِنوں میں سے مُوسیٰ اور ہارُون نےاور اُس کا نام لینے والوں میں سے سموئیل نےخُداوند سے دُعا کی اور اُس نے اُن کو جواب دِیا ۔

زبُو 99