7. اور کہتے ہیں کہ خُداوند نہیں دیکھے گااور یعقُوب کا خُدا خیال نہیں کرے گا۔
8. اَے قَوم کے حَیوانو! ذرا خیال کرو!اَے احمقو! تُمہیں کب عقل آئے گی؟
9. جِس نے کان دِیا کیا وہ خُود نہیں سُنتا؟جِس نے آنکھ بنائی کیا وہ دیکھ نہیں سکتا ؟
10. کیا وہ جو قَوموں کو تنبِیہ کرتا ہےاور اِنسان کو دانِش سِکھاتا ہے سزا نہ دے گا؟
11. خُداوند اِنسان کے خیالوں کو جانتا ہےکہ وہ باطِل ہیں۔
12. اَے خُداوند! مُبارک ہے وہ آدمی جِسے تُو تنبِیہ کرتااور اپنی شرِیعت کی تعلِیم دیتا ہے۔
13. تاکہ اُس کو مُصِیبت کے دِنوں میں آرام بخشے۔جب تک شرِیر کے لِئے گڑھا نہ کھودا جائے۔
14. کیونکہ خُداوند اپنے لوگوں کو ترک نہیں کرے گااور وہ اپنی مِیراث کو نہیں چھوڑے گا۔
15. کیونکہ عدل صداقت کی طرف رجُوع کرے گااور سب راست دِل اُس کی پَیروی کریں گے۔