زبُو 94:6-12 Urdu Bible Revised Version (URD)

6. وہ بیوہ اور پردیسی کو قتل کرتےاور یتِیم کو مار ڈالتے ہیں

7. اور کہتے ہیں کہ خُداوند نہیں دیکھے گااور یعقُوب کا خُدا خیال نہیں کرے گا۔

8. اَے قَوم کے حَیوانو! ذرا خیال کرو!اَے احمقو! تُمہیں کب عقل آئے گی؟

9. جِس نے کان دِیا کیا وہ خُود نہیں سُنتا؟جِس نے آنکھ بنائی کیا وہ دیکھ نہیں سکتا ؟

10. کیا وہ جو قَوموں کو تنبِیہ کرتا ہےاور اِنسان کو دانِش سِکھاتا ہے سزا نہ دے گا؟

11. خُداوند اِنسان کے خیالوں کو جانتا ہےکہ وہ باطِل ہیں۔

12. اَے خُداوند! مُبارک ہے وہ آدمی جِسے تُو تنبِیہ کرتااور اپنی شرِیعت کی تعلِیم دیتا ہے۔

زبُو 94