12. اَے خُداوند! مُبارک ہے وہ آدمی جِسے تُو تنبِیہ کرتااور اپنی شرِیعت کی تعلِیم دیتا ہے۔
13. تاکہ اُس کو مُصِیبت کے دِنوں میں آرام بخشے۔جب تک شرِیر کے لِئے گڑھا نہ کھودا جائے۔
14. کیونکہ خُداوند اپنے لوگوں کو ترک نہیں کرے گااور وہ اپنی مِیراث کو نہیں چھوڑے گا۔
15. کیونکہ عدل صداقت کی طرف رجُوع کرے گااور سب راست دِل اُس کی پَیروی کریں گے۔
16. شرِیروں کے مُقابلہ میں کَون میرے لِئے اُٹھے گا ؟بدکرداروں کے خِلاف کَون میرے لِئے کھڑا ہوگا؟
17. اگر خُداوند میرا مددگار نہ ہوتا۔تو میری جان کب کی عالمِ خاموشی میں جا بسی ہوتی۔
18. جب مَیں نے کہا میرا پاؤں پِھسل چلاتو اَے خُداوند! تیری شفقت نے مُجھے سنبھال لِیا۔