زبُو 93:2-5 Urdu Bible Revised Version (URD)

2. تیرا تخت قدِیم سے قائِم ہے۔تُو ازل سے ہے۔

3. سَیلابوں نے اَے خُداوند!سَیلابوں نے شور مچا رکھّا ہے۔سَیلاب مَوجزن ہیں۔

4. بحروں کی آواز سے۔سمُندر کی زبردست مَوجوں سے بھیخُداوند بُلند و قادِر ہے۔

5. تیری شہادتیں بِالکُل سچّی ہیں۔اَے خُداوند!ابدُالآباد کے لِئےقُدُّوسِیت تیرے گھر کو زیبا ہے۔

زبُو 93