6. حَیوان خصلت نہیں جانتااور احمق اِس کو نہیں سمجھتا ہے۔
7. جب شرِیر گھاس کی طرح اُگتے ہیںاور سب بدکردار پُھولتے پَھلتے ہیںتو یہ اِسی لِئے ہے کہ وہ ہمیشہ کے لِئے فنا ہوں۔
8. لیکن تُو اَے خُداوند! ابدُالآباد بُلند ہے۔
9. کیونکہ دیکھ! اَے خُداوند! تیرے دُشمن۔دیکھ! تیرے دُشمن ہلاک ہو جائیں گے۔سب بدکردار پراگندہ کر دِئے جائیں گے۔
10. لیکن تُو نے میرے سِینگ کو جنگلی سانڈ کے سِینگکی مانِند بُلند کِیا ہے۔مُجھ پر تازہ تیل ملا گیا ہے۔
11. میری آنکھ نے میرے دُشمنوں کو دیکھ لِیا۔میرے کانوں نے میرے مُخالِف بدکاروں کاحال سُن لِیا ہے ۔