3. دس تار والے ساز اور بربط پراور سِتار پر گُونجتی آواز کے ساتھ۔
4. کیونکہ اَے خُداوند! تُو نے مُجھے اپنے کام سےخُوش کِیا ۔مَیں تیری صنعت کاری کے سبب سے شادیانہبجاؤُں گا۔
5. اَے خُداوند!تیری صنعتیں کَیسی بڑی ہیں!تیرے خیال بُہت عمِیق ہیں۔
6. حَیوان خصلت نہیں جانتااور احمق اِس کو نہیں سمجھتا ہے۔
7. جب شرِیر گھاس کی طرح اُگتے ہیںاور سب بدکردار پُھولتے پَھلتے ہیںتو یہ اِسی لِئے ہے کہ وہ ہمیشہ کے لِئے فنا ہوں۔