زبُو 91:5-9 Urdu Bible Revised Version (URD)

5. تُو نہ رات کی ہَیبت سے ڈرے گا۔نہ دِن کو اُڑنے والے تِیر سے۔

6. نہ اُس وبا سے جو اندھیرے میں چلتی ہےنہ اُس ہلاکت سے جو دوپہر کو وِیران کرتی ہے۔

7. تیرے آس پاس ایک ہزار گِر جائیں گےاور تیرے دہنے ہاتھ کی طرف دس ہزارلیکن وہ تیرے نزدِیک نہ آئے گی۔

8. لیکن تُو اپنی آنکھوں سے نِگاہ کرے گااور شرِیروں کے انجام کو دیکھے گا۔

9. پر تُو اَے خُداوند! میری پناہ ہے !تُو نے حق تعالیٰ کو اپنا مسکن بنا لِیا ہے۔

زبُو 91