43. بلکہ تُو اُس کی تلوار کی دھار کو موڑ دیتا ہےاور لڑائی میں اُس کے پاؤں کو جمنے نہیں دِیا۔
44. تُو نے اُس کی رَونق اُڑا دیاور اُس کا تخت خاک میں مِلا دِیا۔
45. تُو نے اُس کی جوانی کے دِن گھٹا دِئے۔تُو نے اُسے شرم آلُود کر دِیا ہے ۔(سِلاہ)
46. اَے خُداوند! کب تک؟ کیا تُو ہمیشہ تک پوشِیدہرہے گا؟تیرے قہر کی آگ کب تک بھڑکتی رہے گی؟
47. یاد رکھ میرا قِیام ہی کیا ہے۔تُو نے کَیسی بطالت کے لِئے کُل بنی آدمکو پَیدا کِیا !
48. وہ کَونسا آدمی ہے جو جِیتا ہی رہے گا اور مَوت کو نہدیکھے گااور اپنی جان کو پاتال کے ہاتھ سے بچالے گا؟ (سِلاہ)