زبُو 89:35-43 Urdu Bible Revised Version (URD)

35. مَیں ایک بار اپنی قُدُّوسی کی قَسم کھا چُکا ہُوں۔مَیں داؤُد سے جُھوٹ نہ بولُوں گا۔

36. اُس کی نسل ہمیشہ قائِم رہے گیاور اُس کا تخت آفتاب کی مانِند میرے حضُورقائِم رہے گا۔

37. وہ ہمیشہ چاند کی طرحاور آسمان کے سچّے گواہ کی مانِند قائِم رہے گا ۔ (سِلاہ)

38. لیکن تُو نے تو ترک کر دِیا اور چھوڑ دِیا۔تُو اپنے ممسُوح سے ناراض ہُؤا ہے۔

39. تُو نے اپنے خادِم کے عہد کو ردّ کر دِیا۔تُو نے اُس کے تاج کو خاک میں مِلا دِیا۔

40. تُو نے اُس کی سب باڑوں کو توڑ ڈالا۔تُو نے اُس کے قلعوں کو کھنڈر بنا دِیا۔

41. سب آنے جانے والے اُسے لُوٹتے ہیں۔وہ اپنے پڑوسِیوں کی ملامت کا نِشانہ بن گیا۔

42. تُو نے اُس کے مُخالِفوں کے دہنے ہاتھ کو بُلند کِیا ۔تُو نے اُس کے سب دُشمنوں کو خُوش کِیا۔

43. بلکہ تُو اُس کی تلوار کی دھار کو موڑ دیتا ہےاور لڑائی میں اُس کے پاؤں کو جمنے نہیں دِیا۔

زبُو 89