29. مَیں اُس کی نسل کو ہمیشہ تک قائِم رکھُّوں گااور اُس کے تخت کو جب تک آسمان ہے۔
30. اگر اُس کے فرزند میری شرِیعت کو ترک کردیںاور میرے احکام پر نہ چلیں۔
31. اگر وہ میرے آئِین کو توڑیںاور میرے فرمان کو نہ مانیں
32. تو مَیں اُن کو چھڑی سے خطا کیاور کوڑوں سے بدکاری کی سزا دُوں گا۔
33. لیکن مَیں اپنی شفقت اُس پر سے ہٹا نہ لُوں گااور اپنی وفاداری کو باطِل ہونے نہ دُوں گا۔
34. مَیں اپنے عہد کو نہ توڑُوں گااور اپنے مُنہ کی بات کو نہ بدلُوں گا۔
35. مَیں ایک بار اپنی قُدُّوسی کی قَسم کھا چُکا ہُوں۔مَیں داؤُد سے جُھوٹ نہ بولُوں گا۔
36. اُس کی نسل ہمیشہ قائِم رہے گیاور اُس کا تخت آفتاب کی مانِند میرے حضُورقائِم رہے گا۔