زبُو 89:2-20 Urdu Bible Revised Version (URD)

2. کیونکہ مَیں نے کہا کہ شفقت ابد تک بنی رہے گی۔تُو اپنی وفاداری کو آسمان میں قائِم رکھّے گا۔

3. مَیں نے اپنے برگُزِیدہ کے ساتھ عہد باندھا ہے۔مَیں نے اپنے بندہ داؤُد سے قَسم کھائی ہے۔

4. مَیں تیری نسل کو ہمیشہ کے لِئے قائِم کرُوں گااور تیرے تخت کو پُشت در پُشت بنائے رکھُّوں گا ۔(سِلاہ)

5. اَے خُداوند! آسمان تیرے عجائِب کی تعرِیف کرے گا۔مُقدّسوں کے مجمع میں تیری وفاداری کی تعرِیف ہو گی

6. کیونکہ افلاک پر خُداوند کا نظِیر کَون ہے؟فرِشتگان میں کَون خُداوند کی مانِندہے؟

7. اَیسا معبُود جو مُقدّسوں کی محفِل میں نہایت تعظِیم کےلائِق ہےاور اپنے سب اِردگِرد والوں سے زیادہ مُہِیب ہے ۔

8. اَے خُداوند لشکروں کے خُدا!اَے یاہ!تُجھ سا زبردست کَون ہے؟تیری وفاداری تیرے چَوگِرد ہے۔

9. سمُندر کے جوش و خروش پر تُو حُکمرانی کرتا ہے۔تُو اُس کی اُٹھتی لہروں کو تھما دیتا ہے۔

10. تُو نے رہب کو مقتُول کی مانِند ٹُکڑے ٹُکڑے کِیا۔تُو نے اپنے قوِی بازُو سے اپنے دُشمنوں کوپراگندہ کر دِیا۔

11. آسمان تیرا ہے ۔ زمِین بھی تیری ہے۔جہان اور اُس کی معمُوری کو تُو ہی نے قائِم کِیا ہے۔

12. شِمال اور جنُوب کا پَیدا کرنے والا تُو ہی ہے۔تبُور اور حرمُو ن تیرے نام سے خُوشی مناتے ہیں ۔

13. تیرا بازُو قُدرت والا ہے۔تیرا ہاتھ قوِی اور تیرا دہنا ہاتھ بُلند ہے۔

14. صداقت اور عدل تیرے تخت کی بُنیاد ہیں۔شفقت اور وفاداری تیرے آگے آگے چلتی ہیں ۔

15. مُبارک ہے وہ قَوم جو خُوشی کی للکار کو پہچانتی ہے۔وہ اَے خُداوند! جو تیرے چہرہ کے نُور میں چلتے ہیں ۔

16. وہ دِن بھر تیرے نام سے خُوشی مناتے ہیںاور تیری صداقت سے سرفراز ہوتے ہیں۔

17. کیونکہ اُن کی قُوّت کی شان تُو ہی ہےاور تیرے کرم سے ہمارا سِینگ بُلند ہو گا۔

18. کیونکہ ہماری سِپر خُداوند کی طرف سے ہےاور ہمارا بادشاہ اِسرائیل کے قُدُّوس کی طرف سے ۔

19. اُس وقت تُو نے رویا میں اپنے مُقدّ سوں سے کلام کِیااور فرمایا کہ مَیں نے ایک زبردست کو مددگار بنایا ہےاور قَوم میں سے ایک کو چُن کر سرفراز کِیا ہے۔

20. میرا بندہ داؤُد مُجھے مِل گیا۔اپنے مُقدّس تیل سے مَیں نے اُسے مَسح کِیا ہے ۔

زبُو 89