8. تُو مِصر سے ایک تاک لایا۔تُو نے قَوموں کو خارِج کر کے اُسے لگایا۔
9. تُو نے اُس کے لِئے جگہ تیّار کی۔اُس نے گہری جڑ پکڑی اور زمِین کو بھر دِیا۔
10. پہاڑ اُس کے سایہ میں چُھپ گئےاور اُس کی ڈالِیاں خُدا کے دیوداروں کی مانِند تِھیں۔
11. اُس نے اپنی شاخیں سمُندر تک پَھیلائیںاور اپنی ٹہنیاں دریایِ فرات تک۔
12. پِھر تُو نے اُس کی باڑوں کو کیوں توڑ ڈالاکہ سب آنے جانے والے اُس کا پَھل توڑتے ہیں؟
13. جنگلی سُورٔ اُسے برباد کرتا ہےاور جنگلی جانور اُسے کھا جاتے ہیں۔