70. اُس نے اپنے بندہ داؤُد کو بھی چُنااور بھیڑسالوں میں سے اُسے لے لِیا۔
71. وہ اُسے بچّے والی بھیڑوں کی چَوپانی سے ہٹا لایاتاکہ اُس کی قَوم یعقُوب اور اُس کی مِیراثاِسرائیل کی گلّہ بانی کرے۔
72. سو اُس نے خلُوصِ دِل سے اُن کی پاسبانی کیاور اپنے ماہِر ہاتھوں سے اُن کی راہنُمائی کرتا ر ہا ۔