50. اُس نے اپنے قہر کے لِئے راستہ بنایااور اُن کی جان مَوت سے نہ بچائیبلکہ اُن کی زِندگی وبا کے حوالہ کی۔
51. اُس نے مِصر کے سب پہلوٹھوں کویعنی حام کے مسکنوں میں اُن کی قُوّت کے پہلےپَھل کو مارا۔
52. لیکن وہ اپنے لوگوں کو بھیڑوں کی مانِند لے چلااور بیابان میں گلّہ کی مانِند اُن کی رہنُمائی کی۔
53. اور وہ اُن کو سلامت لے گیا اور وہ نہ ڈرے۔لیکن اُن کے دُشمنوں کو سمُندر نے چُھپا لِیا۔