زبُو 78:40-48 Urdu Bible Revised Version (URD)

40. کِتنی بار اُنہوں نے بیابان میں اُس سے سرکشی کیاور صحرا میں اُسے آزُردہ کِیا!

41. اور وہ پِھر خُدا کو آزمانے لگےاور اُنہوں نے اِسرائیل کے قُدُّوس کو ناراض کِیا۔

42. اُنہوں نے اُس کے ہاتھ کو یاد نہ رکھّا۔نہ اُس دِن کو جب اُس نے فِدیہ دے کر اُن کومُخالِف سے رہائی بخشی۔

43. اُس نے مِصر میں اپنے نِشان دِکھائےاور ضُعن کے عِلاقہ میں اپنے عجائِب

44. اور اُن کے دریاؤں کو خُون بنا دِیااور وہ اپنی ندیوں سے پی نہ سکے۔

45. اُس نے اُن پر مچھّروں کے غول بھیجے جو اُن کو کھا گئے۔اور مینڈک جِنہوں نے اُن کو تباہ کر دِیا۔

46. اُس نے اُن کی پَیداوار کِیڑوں کواور اُن کی مِحنت کا پَھل ٹِڈّیوں کو دے دِیا۔

47. اُس نے اُن کی تاکوں کو اَولوں سےاور اُن کے گُولر کے درختوں کو پالے سے مارا ۔

48. اُس نے اُن کے چَوپایوں کو اَولوں کے حوالہ کِیااور اُن کی بھیڑ بکرِیوں کوبِجلی کے۔

زبُو 78