29. پس وہ کھا کر خُوب سیر ہُوئے۔اور اُس نے اُن کی خواہش پُوری کی۔
30. وہ اپنی خواہش سے باز نہ آئےاور اُن کا کھانا اُن کے مُنہ ہی میں تھا
31. کہ خُدا کا غضب اُن پر ٹُوٹ پڑااور اُن کے سب سے موٹے تازہ آدمی قتل کِئےاور اِسرائیلی جوانوں کو مار گِرایا۔
32. باوجُود اِن سب باتوں کے وہ گُناہ کرتے ہی رہےاور اُس کے عجِیب و غرِیب کاموں پر اِیمان نہ لائے۔