زبُو 78:22-26 Urdu Bible Revised Version (URD)

22. اِس لِئے کہ وہ خُدا پر اِیمان نہ لائےاور اُس کی نجات پر بھروسا نہ کِیا۔

23. تَو بھی اُس نے افلاک کو حُکم دِیااور آسمان کے دروازے کھولے

24. اور کھانے کے لِئے اُن پرمَنّ برسایااور اُن کو آسمانی خُوراک بخشی۔

25. اِنسان نے فرِشتوں کی غِذا کھائی۔اُس نے کھانا بھیج کر اُن کو آسُودہ کِیا۔

26. اُس نے آسمان میں پُروا چلائیاور اپنی قُدرت سے دکھّنا بہائی۔

زبُو 78