11. اور اُس کے کاموں کو اور اُس کے عجائِب کوجو اُس نے اُن کو دِکھائے تھے بُھول گئے۔
12. اُس نے مُلکِ مِصر میں ۔ ضُعن کے عِلاقہ میںاُن کے باپ دادا کے سامنے عجِیب و غرِیب کام کِئے۔
13. اُس نے سمُندر کے دو حِصّے کر کے اُن کو پار اُتارااور پانی کو تُودہ کی طرح کھڑا کر دِیا۔
14. اُس نے دِن کو بادل سے اُن کی راہبری کیاور رات بھر آگ کی رَوشنی سے۔
15. اُس نے بیابان میں چٹانوں کو چِیرااور اُن کو گویا بحر سے خُوب پِلایا۔
16. اُس نے چٹان میں سے ندیاں جاری کِیںاور دریاؤں کی طرح پانی بہایا۔
17. تَو بھی وہ اُس کے خِلاف گُناہ کرتے ہی گئےاور بیابان میں حق تعالیٰ سے سرکشی کرتے رہے