7. فقط تُجھ ہی سے ڈرنا چاہئےاور تیرے قہر کے وقت کَون تیرے حضُور کھڑا رہ سکتا ہے؟
8. تُو نے آسمان پر سے فَیصلہ سُنایا۔زمِین ڈر کر چُپ ہو گئی۔
9. جب خُدا عدالت کرنے کو اُٹھاتاکہ زمِین کے سب حلِیموں کو بچا لے ۔(سِلاہ)
10. بیشک اِنسان کا غضب تیری سِتایش کا باعِث ہو گااور تُو غضب کے بقِیہّ سے کمربستہ ہو گا۔