1. خُدا یہُودا ہ میں مشہُور ہے۔اُس کا نام اِسرائیل میں بزُرگ ہے۔
2. سالم میں اُس کا خَیمہ ہےاور صِیُّون میں اُس کا مسکن۔
3. وہاں اُس نے برقِ کمان کواور ڈھال اور تلوار اور سامانِ جنگ کو توڑ ڈالا (سِلاہ)۔
4. تُو جلالی ہے اور شِکار کے پہاڑوں سے شاندار ہے ۔