زبُو 74:10-15 Urdu Bible Revised Version (URD)

10. اَے خُدا! مُخالِف کب تک طَعنہ زنی کرتا رہے گا ؟کیا دُشمن ہمیشہ تیرے نام پر کُفر بکتا رہے گا؟

11. تُو اپنا ہاتھ کیوں روکتا ہے؟اپنا دہنا ہاتھ بغل سے نِکال اور فنا کر۔

12. خُدا قدِیم سے میرا بادشاہ ہےجو زمِین پر نجات بخشتا ہے۔

13. تُو نے اپنی قُدرت سے سمُندر کے دو حِصّے کر دِئے ۔تُو پانی میں اژدہاؤں کے سرکُچلتا ہے۔

14. تُو نے لوِیاتان کے سر کے ٹُکڑے کِئےاور اُسے بیابان کے رہنے والوں کیخُوراک بنایا ۔

15. تُو نے چشمے اور سَیلاب جاری کِئے۔تُو نے بڑے بڑے دریاؤں کو خُشک کر ڈالا۔

زبُو 74