زبُو 73:8-16 Urdu Bible Revised Version (URD)

8. وہ ٹھٹھّا مارتے اور شرارت سے ظُلم کی باتیں کرتے ہیں۔وہ بڑا بول بولتے ہیں۔

9. اُن کے مُنہ آسمان پر ہیںاور اُن کی زُبانیں زمِین کی سَیر کرتی ہیں۔

10. اِس لِئے اُس کے لوگ اِس طرف رُجُوع ہوتے ہیںاور جی بھر کر پِیتے ہیں۔

11. وہ کہتے ہیں خُدا کو کَیسے معلُوم ہے؟کیا حق تعالیٰ کو کُچھ عِلم ہے؟

12. اِن شرِیروں کو دیکھو!یہ سدا چَین سے رہتے ہُوئے دَولت بڑھاتے ہیں ۔

13. یقِیناً مَیں نے عبث اپنے دِل کو صافاور اپنے ہاتھوں کو پاک کِیا۔

14. کیونکہ مُجھ پر دِن بھر آفت رہتی ہے۔اور مَیں ہر صُبح تنبِیہ پاتا ہُوں۔

15. اگر مَیں کہتا کہ یُوں کہُوں گاتو تیرے فرزندوں کی نسل سے بے وفائی کرتا ۔

16. جب مَیں سوچنے لگا کہ اِسے کَیسے سمجھُوںتو یہ میری نظر میں دُشوار تھا۔

زبُو 73