زبُو 73:6-11 Urdu Bible Revised Version (URD)

6. اِس لِئے غرُور اُن کے گلے کا ہار ہے۔گویا وہ ظُلم سے مُلبّس ہیں۔

7. اُن کی آنکھیں چربی سے اُبھری ہُوئی ہیں۔اُن کے دِل کے خیالات حد سے بڑھ گئے ہیں ۔

8. وہ ٹھٹھّا مارتے اور شرارت سے ظُلم کی باتیں کرتے ہیں۔وہ بڑا بول بولتے ہیں۔

9. اُن کے مُنہ آسمان پر ہیںاور اُن کی زُبانیں زمِین کی سَیر کرتی ہیں۔

10. اِس لِئے اُس کے لوگ اِس طرف رُجُوع ہوتے ہیںاور جی بھر کر پِیتے ہیں۔

11. وہ کہتے ہیں خُدا کو کَیسے معلُوم ہے؟کیا حق تعالیٰ کو کُچھ عِلم ہے؟

زبُو 73