زبُو 72:5-9 Urdu Bible Revised Version (URD)

5. جب تک سُورج اور چاند قائِم ہیں۔لوگ نسل در نسل تُجھ سے ڈرتے رہیں گے۔

6. وہ کٹی ہُوئی گھاس پر مینہ کی مانِنداور زمِین کو سیراب کرنے والی بارِش کی طرح نازِل ہوگا۔

7. اُس کے ایاّم میں صادِق برومند ہوں گےاور جب تک چاند قائِم ہے خُوب امن رہے گا۔

8. اُس کی سلطنت سمُندر سے سمُندر تکاور دریای ِ فرات سے زمِین کی اِنتہا تک ہو گی ۔

9. بیابان کے رہنے والے اُس کے آگے جُھکیں گےاور اُس کے دُشمن خاک چاٹیں گے۔

زبُو 72