17. اُس کا نام ہمیشہ قائِم رہے گا۔جب تک سُورج ہے اُس کا نام رہے گا۔اور لوگ اُس کے وسِیلہ سے برکت پائیں گے ۔سب قَومیں اُسے خُوش نصِیب کہیں گی۔
18. خُداوند خُدا اِسرائیل کا خُدا مُبارک ہو۔وُہی عجِیب و غرِیب کام کرتا ہے۔
19. اُس کا جلِیل نام ہمیشہ کے لِئے مُبارک ہواور ساری زمِین اُس کے جلال سے معمُور ہو۔آمِین ثُمَّ آمِین!
20. داؤُد بِن یسّی کی دُعائیں تمام ہُوئِیں۔