زبُو 7:14-17 Urdu Bible Revised Version (URD)

14. دیکھو اُسے بدی کا دردِ زِہ لگا ہے!بلکہ وہ شرارت سے باردار ہُؤا اور اُس سےجُھوٹ پَیداہُوا۔

15. اُس نے گڑھا کھود کر اُسے گہرا کِیااور اُس خندق میں جو اُس نے بنائی تھی خُود گِرا۔

16. اُس کی شرارت اُلٹی اُسی کے سر پر آئے گی۔اُس کا ظُلم اُسی کی کھوپڑی پر نازِل ہو گا۔

17. خُداوند کی صداقت کے مُطابق مَیں اُس کا شُکرکرُوں گااور خُداوند تعالیٰ کے نام کی تعرِیف گاؤُں گا۔

زبُو 7