زبُو 69:15-22 Urdu Bible Revised Version (URD)

15. مَیں سَیلاب میں ڈُوب نہ جاؤُںاور گہراؤ مُجھے نِگل نہ جائےاور پاتال مُجھ پر اپنا مُنہ بند نہ کر لے۔

16. اَے خُداوند! مُجھے جواب دے کیونکہ تیری شفقتخُوب ہے۔اپنی رحمتوں کی کثرت کے مُطابِق میری طرفمتوجُّہ ہو۔

17. اپنے بندہ سے رُوپوشی نہ کرکیونکہ مَیں مُصِیبت میں ہُوں ۔ جلد مُجھےجواب دے۔

18. میری جان کے پاس آ کر اُسے چُھڑا لے۔میرے دُشمنوں کے رُوبرُو میرا فِدیہ دے۔

19. تُو میری ملامت اور شرمِندگی اور رُسوائی سے واقِف ہے۔میرے دُشمن سب کے سب تیرے سامنے ہیں ۔

20. ملامت نے میرا دِل توڑ دِیا ۔ مَیں بُہت اُداس ہُوںاور مَیں اِسی اِنتظار میں رہا کہ کوئی ترس کھائےپر کوئی نہ تھااور تسلّی دینے والوں کا مُنتظِر رہا پر کوئی نہ مِلا۔

21. اُنہوں نے مُجھے کھانے کو اِندراین بھی دِیااور میری پیاس بُجھانے کو اُنہوں نے مُجھےسِرکہ پِلایا ۔

22. اُن کا دسترخوان اُن کے لِئے پھندا ہو جائےاور جب وہ امن سے ہوں تو جال بن جائے۔

زبُو 69