زبُو 68:25-33 Urdu Bible Revised Version (URD)

25. گانے والے آگے آگے اور بجانے والے پِیچھےپِیچھے چلے۔دف بجانے والی جوان لڑکیاں بِیچ میں۔

26. تُم جو اِسرائیل کے چشمہ سے ہو خُداوند کو مُبارک کہو۔ہاں مجمع میں خُدا کو مُبارک کہو۔

27. وہاں چھوٹا بِنیمِین اُن کا حاکِم ہے۔یہُوداہ کے اُمرا اور اُن کے مُشِیر۔زبُولُون کے اُمرا اور نفتالی کے اُمرا ہیں۔

28. تیرے خُدا نے تیری پائیداری کا حُکم دِیا ہے۔اَے خُدا! جو کُچھ تُو نے ہمارے لِئے کِیا ہےاُسے پائیداری بخش۔

29. تیری ہَیکل کے سبب سے جو یروشلِیم میں ہےبادشاہ تیرے پاس ہدئیے لائیں گے۔

30. تُو نَیستان کے جنگلی جانوروں کو دھمکا دے۔سانڈوں کے غول کو اور قَوموں کے بچھڑوں کوجو چاندی کے سِکّوں کو پامال کرتے ہیں۔اُس نے جنگجُو قَوموں کو پراگندہ کر دِیا ہے۔

31. اُمرا مِصر سے آئیں گے۔کُوش خُدا کی طرف اپنے ہاتھ بڑھانے میںجلدی کرے گا۔

32. اَے زمِین کی مملکتو! خُدا کے لِئے گاؤ۔خُداوند کی مدح سرائی کرو ۔(سِلاہ)

33. اُس کی جو قدِیم فلکُ الافلاک پر سوار ہے۔دیکھو! وہ اپنی آواز بُلند کرتا ہے ۔ اُس کی آوازمیں قُدرت ہے۔

زبُو 68