زبُو 68:22-26 Urdu Bible Revised Version (URD)

22. خُداوند نے فرمایا مَیں اُن کو بسن سے نِکال لاؤُں گا۔مَیں اُن کو سمُندر کی تہہ سے نِکال لاؤُں گا

23. تاکہ تُو اپنا پاؤں خُون سے تر کرے۔اور تیرے دُشمن تیرے کُتّوں کے مُنہ کا نوالہ بنیں ۔

24. اَے خُدا! لوگوں نے تیری آمد دیکھی۔مَقدِس میں میرے خُدا میرے بادشاہ کی آمد۔

25. گانے والے آگے آگے اور بجانے والے پِیچھےپِیچھے چلے۔دف بجانے والی جوان لڑکیاں بِیچ میں۔

26. تُم جو اِسرائیل کے چشمہ سے ہو خُداوند کو مُبارک کہو۔ہاں مجمع میں خُدا کو مُبارک کہو۔

زبُو 68