1. خُدا اُٹھے ۔ اُس کے دُشمن پراگندہ ہوں۔اُس سے عداوت رکھنے والے اُس کےسامنے سے بھاگ جائیں
2. جَیسے دُھواں اُڑ جاتا ہے وَیسے ہی تُو اُن کو اُڑادے ۔جَیسے موم آگ کے سامنے پِگھل جاتا ہےوَیسے ہی شرِیر خُدا کے حضُور فنا ہو جائیں
3. لیکن صادِق خُوشی منائیں ۔ وہ خُدا کے حضُورشادمان ہوںبلکہ وہ خُوشی سے پُھولے نہ سمائیں۔
4. خُدا کے لِئے گاؤ ۔ اُس کے نام کی مدح سرائی کرو ۔صحرا کے سوار کے لِئے شاہراہ تیّار کرو۔اُس کا نام یاہ ہے اور تُم اُس کے حضُور شادمان ہو ۔
5. خُدا اپنے مُقدّس مکان میںیتیِموں کا باپ اور بیواؤں کا دادرس ہے۔
6. خُدا تنہا کو خاندان بخشتا ہے۔وہ قَیدِیوں کو آزاد کر کے اِقبال مند کرتا ہے۔لیکن سرکش خُشک زمِین میں رہتے ہیں۔