7. تُو سمُندر کے اور اُس کی مَوجوں کے شور کواور اُمّتوں کے ہنگامہ کو مَوقُوف کر دیتا ہے۔
8. زمِین کی اِنتِہا کے رہنے والے تیرے مُعجزوں سےڈ ر تے ہیں ۔تُو مطلعِ صُبح کو اور شام کو شادمانی بخشتا ہے۔
9. تُو زمِین پر توجُّہ کر کے اُسے سیراب کرتا ہے۔تُو اُسے خُوب مالا مال کر دیتا ہے۔خُدا کا دریا پانی سے بھرا ہے ۔جب تُو زمِین کو یُوں تیّار کر لیتا ہے تو اُن کےلِئے اناج مُہیّا کر تا ہے۔
10. تُو اُس کی ریگھارِیوں کو خُوب سیراب کرتااور اُس کی مینڈوں کو بِٹھا دیتا ہے۔تُو اُسے بارِش سے نرم کرتا ہےاور اُس کی پَیداوار میں برکت دیتا ہے۔
11. تُو سال کو اپنے لُطف کا تاج پہناتا ہےاور تیری راہوں سے رَوغن ٹپکتا ہے۔