1. اَے خُدا میری فریاد سُن !میری دُعا پر توجُّہ کر۔
2. مَیں اپنی افسُردہ دِلی میں زمِین کی اِنتِہا سے تُجھےپُکارُوں گا۔تُو مُجھے اُس چٹان پر لے چل جو مُجھ سے اُونچی ہے
3. کیونکہ تُو میری پناہ رہا ہےاور دُشمن سے بچنے کے لِئے اُونچا بُرج۔
4. مَیں ہمیشہ تیرے خَیمہ میں رہُوں گا۔مَیں تیرے پروں کے سایہ میں پناہ لُوں گا ۔ (سِلاہ)