4. وہ مُجھ بے قصُور پر دَوڑ دَوڑ کر تیّار ہوتے ہیںمیری کُمک کے لِئے جاگ اور دیکھ!
5. اَے خُداوند لشکروں کے خُدا ۔ اِسرائیل کے خُدا!سب قَوموں کے مُحاسبہ کے لِئے اُٹھ۔کِسی دغاباز خطاکار پر رحم نہ کر ۔(سِلاہ)
6. وہ شام کو لَوٹتے اور کُتّے کی طرح بھَونکتے ہیںاور شہر کے گِرد پِھرتے ہیں۔
7. دیکھ! وہ اپنے مُنہ سے ڈکارتے ہیں۔اُن کے لبوں کے اندر تلواریں ہیں۔کیونکہ وہ کہتے ہیں کون سُنتا ہے؟
8. پر اَے خُداوند! تُو اُن پر ہنسے گا۔تُو تمام قَوموں کو ٹھٹھّوں میں اُڑائے گا۔