زبُو 58:3-7 Urdu Bible Revised Version (URD)

3. شرِیر پَیدایش ہی سے کج رَوی اِختیار کرتے ہیں ۔وہ پَیدا ہوتے ہی جُھوٹ بول کر گُمراہ ہو جاتے ہیں۔

4. اُن کا زہر سانپ کا سا زہر ہے۔وہ بہرے افعی کی مانِند ہیں جو کان بند کر لیتا ہے ۔

5. جو منتر پڑھنے والوں کی آواز ہی نہیں سُنتاخواہ وہ کتنی ہی ہوشیاری سے منتر پڑھیں۔

6. اَے خُدا! تُو اُن کے دانت اُن کے مُنہ میںتوڑ دے۔اَے خُداوند! بَبر کے بچّوں کی داڑھیں توڑ ڈال ۔

7. وہ گُھل کر بہتے پانی کی مانِند ہو جائیں۔جب وہ اپنے تِیر چلائے تو وہ گویا کُند پَیکان ہوں ۔

زبُو 58