5. اَے خُدا تُو آسمان پر سرفراز ہو!تیرا جلال ساری زمِین پر ہو!
6. اُنہوں نے میرے پاؤں کے لِئے جال لگایا ہے۔میری جان عاجِز آ گئی۔اُنہوں نے میرے آگے گڑھا کھودا۔وہ خُود اُس میں گِر پڑے ۔ (سِلاہ)
7. میرا دِل قائِم ہے ۔ اَے خُدا! میرا دِل قائِم ہے۔مَیں گاؤُں گا بلکہ مَیں مدح سرائی کرُوں گا۔
8. اَے میری شَوکت!بیدار ہو ۔ اَے بربط اور سِتار جاگو۔مَیں خُود صُبح سویرے جاگ اُٹھوں گا۔
9. اَے خُداوند!مَیں لوگوں میں تیرا شُکر کرُوں گا۔مَیں اُمّتوں میں تیری مدح سرائی کرُوں گا۔
10. کیونکہ تیری شفقت آسمان کےاور تیری سچّائی افلاک کے برابر بُلند ہے۔
11. اَے خُدا تُو آسمان پر سرفراز ہو !تیرا جلال ساری زمِین پر ہو!