1. مُجھ پر رحم کر اَے خُدا! مُجھ پر رحم کرکیونکہ میری جان تیری پناہ لیتی ہے۔مَیں تیرے پروں کے سایہ میں پناہ لُوں گاجب تک یہ آفتیں گُذر نہ جائیں۔
2. مَیں خُدا تعالیٰ سے فریاد کرُوں گا۔خُدا سے جو میرے لِئے سب کُچھ کرتا ہے۔
3. وہ میری نجات کے لِئے آسمان سے بھیجے گا۔جب وہ جو مُجھے نِگلنا چاہتا ہے ملامت کرتاہو ۔ (سِلاہ)خُدا اپنی شفقت اور سچّائی کو بھیجے گا۔
4. میری جان بَبروں کے درمیان ہے۔مَیں آتش مِزاج لوگوں میں پڑا ہُوں۔یعنی اَیسے لوگوں میں جِن کے دانت برچِھیاںاور تِیرہیں۔جِن کی زُبان تیز تلوار ہے۔