زبُو 56:7-12 Urdu Bible Revised Version (URD)

7. کیا وہ بدکاری کر کے بچ جائیں گے؟اَے خُدا قہر میں اُمّتوں کو گِرا دے۔

8. تُو میری آوارگی کا حِساب رکھتا ہے۔میرے آنسُوؤں کو اپنے مشکِیزہ میں رکھ لے۔کیا وہ تیری کِتاب میں مندرج نہیں ہیں؟

9. تب تو جِس دِن مَیں فریاد کرُوں گا میرے دُشمنپسپا ہوں گے۔مُجھے یہ معلُوم ہے کہ خُدا میری طرف ہے۔

10. میرا فخر خُدا پر اور اُس کے کلام پر ہے۔میرا فخر خُداوند پر اور اُس کے کلام پر ہے۔

11. میرا توکُّل خُدا پر ہے ۔ مَیں ڈرنے کا نہیں۔اِنسان میرا کیا کر سکتاہے ؟

12. اَے خُدا! تیری مَنّتیں مُجھ پر ہیں۔مَیں تیرے حضُور شُکرگُذاری کی قُربانیاںگُذرانوں گا۔

زبُو 56