1. اَے خُدا! مُجھ پر رحم فرما کیونکہ اِنسان مُجھے نِگلنا چاہتا ہے۔وہ دِن بھر لڑ کر مُجھے ستاتا ہے۔
2. میرے دُشمن دِن بھر مُجھے نِگلنا چاہتے ہیںکیونکہ جو غرُور کر کے مُجھ سے لڑتے ہیں وہ بُہت ہیں۔
3. جِس وقت مُجھے ڈر لگے گا مَیں تُجھ پر توکُّل کرُوں گا۔
4. میرا فخر خُدا پر اور اُس کے کلام پر ہے۔میرا توکُّل خُدا پر ہے ۔ مَیں ڈرنے کا نہیں۔بشر میرا کیا کر سکتا ہے؟
5. وہ دِن بھر میری باتوں کو مروڑتے رہتے ہیں۔اُن کے خیال سراسر یِہی ہیں کہ مُجھ سے بدی کریں۔
6. وہ اِکٹھّے ہو کر چُھپ جاتے ہیں۔وہ میرے نقشِ قدم کو دیکھتے بھالتے ہیںکیونکہ وہ میری جان کی گھات میں ہیں۔