زبُو 55:3-8 Urdu Bible Revised Version (URD)

3. دُشمن کے آوازہ سےاور شرِیر کے ظُلم کے باعِثکیونکہ وہ مُجھ پر بدی لادتےاور قہر میں مُجھے ستاتے ہیں۔

4. میرا دِل مُجھ میں بیتاب ہےاور مَوت کا ہول مُجھ پر چھا گیا ہے۔

5. خَوف اور کپکپی مُجھ پر طاری ہے۔ہَیبت نے مُجھے دبا لِیاہے

6. اور مَیں نے کہا کاش کہ کبُوتر کی طرح میرےپَر ہوتےتو مَیں اُڑ جاتا اور آرام پاتا!

7. پِھر تو مَیں دُور نِکل جاتااور بیابان میں بسیرا کرتا ۔(سِلاہ)

8. مَیں آندھی کے جھوکے اور طُوفان سےکِسی پناہ کی جگہ میں بھاگ جاتا۔

زبُو 55