زبُو 49:11-16 Urdu Bible Revised Version (URD)

11. اُن کا دِلی خیال یہ ہے کہ اُن کے گھر ہمیشہ تکاور اُن کے مسکن پُشت در پُشت بنے رہیں گے ۔وہ اپنی زمِین اپنے ہی نام سے نامزد کرتے ہیں ۔

12. پر اِنسان عِزّت کی حالت میں قائِم نہیں رہتا۔وہ جانوروں کی مانِند ہے جو فنا ہو جاتے ہیں۔

13. اُن کا یہ طرِیق اُن کی حماقت ہے۔تَو بھی اُن کے بعد لوگ اُن کی باتوں کو پسند کرتےہیں۔ (سِلاہ)

14. وہ گویا پاتال کا ریوڑ ٹھہرائے گئے ہیں۔مَوت اُن کی پاسبان ہو گی۔دِیانت دار صُبح کو اُن پر مُسلّط ہو گااور اُن کا حُسن پاتال کا لُقمہ ہو کر بے ٹِھکانا ہوگا ۔

15. لیکن خُدا میری جان کو پاتال کے اِختیار سےچُھڑالے گاکیونکہ وُہی مُجھے قبُول کرے گا۔ (سِلاہ)

16. جب کوئی مال دار ہو جائے۔جب اُس کے گھر کی حشمت بڑھے تو تُو خَوف نہ کر

زبُو 49