زبُو 47:1-4 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اَے سب اُمّتو! تالِیاں بجاؤ۔خُدا کے لِئے خُوشی کی آواز سے للکارو۔

2. کیونکہ خُداوند تعالیٰ مُہِیب ہے۔وہ تمام رُویِ زمِین کا شہنشاہ ہے۔

3. وہ اُمّتوں کو ہمارے سامنے زیرکرے گااور قَومیں ہمارے قدموں تلے ہو جائیں گی۔

4. وہ ہمارے لِئے ہماری مِیراث کو چُنے گا۔جو اُس کے محبُوب یعقُوب کی حشمت ہے ۔ (سِلاہ)

زبُو 47