زبُو 46:2-6 Urdu Bible Revised Version (URD)

2. اِس لِئے ہم کوکُچھ خَوف نہیں خواہ زمِین اُلٹ جائےاور پہاڑ سمُندر کی تہہ میں ڈال دیئے جائیں۔

3. خواہ اُس کا پانی شور مچائے اور مَوجزن ہواور پہاڑ اُس کی طُغیانی سے ہِل جائیں ۔(سِلاہ)

4. ایک اَیسا دریا ہے جِس کی شاخوں سے خُدا کے شہر کویعنی حق تعالیٰ کے مُقدّس مسکن کو فرحت ہوتی ہے۔

5. خُدا اُس میں ہے ۔ اُسے کبھی جُنِبش نہ ہو گی۔خُدا صُبح سویرے اُس کی کُمک کرے گا۔

6. قَومیں جُھنجلائِیں ۔ سلطنتوں نے جُنبش کھائی۔وہ بول اُٹھا ۔ زمِین پِگھل گئی۔

زبُو 46